لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)پاکستان کر کٹ بورڈنے ملکی تاریخ کی پہلی نیشنل سکول چیمپئن شپ ''کاردار کپ ''کے انعقاد کا ا علان کر دیا۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر کے16ریجنز اور ان کے97 اضلاع کے پلیئرز شریک ہوں گے۔جونیئر سلیکشن کمیٹی چیمپئن شپ کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لے گی اور غیر معمولی پرفارمنس دکھانے والے پلیئرز کا انتخاب کر کے انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھیجے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مستقبل میں اعلی تعلیم یافتہ کرکٹرز کی بڑی کھیپ تیار کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر منصوبے کا آغاز کر دیا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان عبدالحفیظ کاردار کے نام سے منسوب کاردار کپ شروع کرنے کا پروگرام بنایا ہے،پی سی بی کے زیراہتمام ڈیزائن کی گئی سکول کرکٹ چیمپئن شپ میں ملک بھر کے 16ریجنز اور ان کے97 اضلاع کے پلیئرز شریک ہوں گے۔ جنید ضیا ایونٹ کی نگرانی کرنے کے علاوہ بورڈ کے سکول کرکٹ کے کنسلٹنٹ بھی ہوں گے۔ چیمپئن شپ کی تاریخوں اور ٹیموں کی تعداد کا ذکر تو نہیں کیا گیا تاہم چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ اگست ستمبر میں پورے ملک میں سکول چیمپئن شپ کا انعقاد کروارہے ہیں جس میں1000سے زائد سکول حصہ لیں گے، پہلے ان کے مقابلے ڈسٹرکٹ سطح پر اور پھر ریجنل اور نیشنل سطح پر ہوں گے، بورڈ ترجمان کے مطابق جونیئر سلیکشن کمیٹی چیمپئن شپ کے دوران شریک تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لے گی اور غیر معمولی پرفارمنس دکھانے والے پلیئرز کا انتخاب کر کے انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھیجے گی ،جہاں این سی اے کے بہترین کوچز کی نگرانی میں ان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جائے گا، کاردار کپ کے فائنل مقابلے کراچی یا لاہور میں ہوںگے۔ شیڈول مرتب کرتے ہوئے اس بات کو بھی مدنظر رکھا جائے گا کہ کھلاڑیوں کے امتحان اور دوسری تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔ نیشنل کلب چیمپئن شپ اور انٹریونیورسٹی مقابلوں کا اعلان بھی بہت جلد ہوگا۔ سکول پروگرام شروع کرنے کا مقصد قومی سطح پر پڑھے لکھے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد تیار کرنا ہے، اگست ستمبر میں پورے ملک میں سکول چیمپئن شپ کا انعقاد کروارہے ہیں جس میں1000سے زائد سکول حصہ لیں گے، پہلے یہ مقابلے ڈسٹرکٹ سطح پر ہونگے جو ریجنل سے ہوتے ہوئے نیشنل سطح پر منعقد کرائے جائیں گے، چیمپئن شپ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ دی جائے گی۔