عوام میں شعور اجاگر کرکے کینسر کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے: رضوان بٹ

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان کے صنعتی علاقوں میں کینسر کی بیماری کی روک تھام کیلئے صنعتکاروں مزدوروں اور دوسرے شعبوں کو آگاہی کے زریعے اس کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے کیونکہ 40فیصد آبادی کی آمدنی اپنی زندگی بچانے کیلئے ادویات خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے یہ بات پیڈمک کے چئیرمین رضوان خالد بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں علاج سے آگاہی نہ ہونے کی نتیجہ میں ہر ایک ہزار بچوں میں سے 94بچے پانچ سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے مر جاتے ہیں۔جو کہ ایک المیہ ہے انہوں نے کہا کہ کینسر کی بیماری ملک میں تیزی سے پھیل رہی ہے جس سے بچنے کیلئے ماحول کا بہتر بنانا ضروری ہے اس مقصد کیلئے بنیادی اور کام کرنے کیلئے ماحول بہتر بنانا ہوگا۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے سابق ڈین پروفیسر ڈاکٹرشہریار نے بتایا کہ وہ اب تک کینسر کے ایک لاکھ مریضوں کا علاج کر چکے ہیں۔ انہوں نے صنعتکاروں سے کہا کہ مستقبل میں بننے والے کینسر ہسپتال کیلئے آگئے آئیں اور انسانیت کی خدمت اور کینسر کے خاتمہ کیلئے مل جل کر کام کریں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...