سرکاری محکموں کی کارکردگی‘ احتساب بہتر کرنے کیلئے پرعزم ہیں: قائم مقام آڈیٹر جنرل

اسلام آباد(این این آئی) قائم مقام آڈیٹر جنرل آف پاکستان عمران اقبال نے کہا ہے کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا محکمہ سرکاری اداروں کی کا رکردگی اور احتساب کے عمل کو مزید بہتر کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ آڈٹ پلان 2017-18ء میں وفاقی، صوبائی اور ضلعی حکومتوں کے محکموں سمیت تما م سرکاری اداروں کو قانوں سازی کیلئے آزاد معلومات مہیا ہوں گی۔ بدھ کو اسلام آباد میں آڈٹ پلان 2017-18ء کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اے جی پی کا محکمہ سرکاری اداروں کی کارگردگی اور احتساب کے عمل کو سرکاری خزانے کو ضائع ہونے سے بچانے، مالیات کے اعتماد کو جانچنے، محکموں کی صلاحیت بڑھانے، مقرر کردہ طریقہ کار، پالیسوں اور قوانین پر عمل کرنے کے ذ ریعے مزید بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا محکمہ اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ ایک آزاد بیانیہ دیتا ہے کہ سرکاری خدمات کو عقلمندی سے منظم انداز میں، محفوظ اور بامقصد طور پر سرانجام دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ سرکاری محکمے بتدریج تبدیلیوں کے ذریعے وقت کے مطابق بامقصد اور درست خدمات مہیا کر رہے ہیں۔ عمران اقبال نے کہا کہ اے جی پی کا محکمہ ہر طرح شکوک و شبہات کو بھانپتے ہوئے آڈٹ پلان بناتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...