مسرت احمد زیب کو پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 2014 میں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا: شفقت محمود

اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کے ترجمان شفقت محمود نے کہا ہے کہ مسرت احمد زیب کو پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 2014 میں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔ شفقت محمود نے کہا کہ مسر ت احمد زیب کے خیالات و اعمال تحریک انصاف کے مؤقف کی عکاسی نہیں کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض ٹی وی چینلز رکن قومی اسمبلی مسرت احمد زیب کو تحریک انصاف کے رکن کے طور پر پیش کررہے ہیں۔ یہ صریحاً غلط اور حقائق کے برعکس ہے۔

ای پیپر دی نیشن