کابل (نیٹ نیوز) سابق افغان صدر حامد کرزئی سے کابل میں تعینات روسی سفیر نے ملاقات کی، موجودہ صورتحال، امن و استحکام بحالی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات اس سلسلے کی کڑی ہے جس کے تحت سابق صدر مصالحتی عمل میں روسی کردار کے حق میں ہیں۔ اصرار کیا گیا علاقائی ممالک افغانستان میں امن بحالی کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ کرزئی نے طالبان کو اسلحہ فراہمی کے امریکی الزام کو پھر مسترد کر دیا۔
ملاقات
کرزئی سے روسی سفیر کی ملاقات امن بحالی کی کوششوں پر تبادلہ خیال
May 25, 2017