کراچی(آئی این پی) پیپلز پارٹی سندھ نے یکم رمضان المبارک سے افطار ی کے بعد وفاقی حکومت کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی تحریک جاری رکھنے اور 21جون کو شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ ڈویژنل سطح پر منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے بدھ کو وزیراعلیٰ ہائوس میں پیپلزپارٹی کے سندھ کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔