فارورڈ کہوٹہ، حویلی (این این آئی) مسلم لیگ )ن (آزاد کشمیر کے صدر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے احتساب ہوگا اور بے لاگ احتساب ہوگا جس نے بھی کرپشن کی ہے اسے سزا بھگتنا ہوگی جن لوگوں نے معاونت کی ان کو بھی معاف نہیں کیا جائیگا۔ و ہ حویلی میں منعقدہ عظیم والشان جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ جلسہ سے وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز، ممبر اسمبلی پیر علی رضا بخاری، خورشید راٹھور اور دیگر کئی نے بھی خطاب کیا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ممبر اسمبلی پیر علی رضا بخاری نے کہا کہ فاروق حیدر عظیم قائد ہیں۔ ترقیاتی بجٹ کا مقدمہ جیتنے پر عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، الیکشن میں جو وعدے کئے ہیں وہ پور ے کئے جائیں گے ۔