افغان مشیر قومی سلامتی کی ماسکو میں اجیت دوول، ناصر جنجوعہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

ماسکو( آئی این پی+ نیٹ نیوز) روس کے دارالحکومت ماسکو میں سکیورٹی کانفرنس کی سائیڈ لائن پر افغانستان، پاکستان اور بھارت کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں جن میں ڈیورنڈ لائن کے مسائل اور پانی کے وسائل کے انتظام پر بات چیت کی گئی، افغان ٹی وی ”طلوع نیوز“ کے مطابق افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر کی بھارتی ہم منصب اجیت دوول کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی توسیع اور افغان قومی دفاع اور سکیورٹی فورسز کی حمایت کیلئے ایک مشترکہ حکمت عملی پر کام کرنے سے متعلق اتفا قکیا گیا بعد ازاں افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر نے پاکستانی ہم منصب ناصر خان جنجوعہ سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ انہوں نے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ ڈیورنڈ لائن کے ارد گرد مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ حنیف اتمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ علاقائی سلامتی اور سیاسی مسائل اور پاکستان کی طرف سے راکٹ فائرنگ اور افغان سرزمین پر فوجی اڈہ بنانے کے معاملات پر بحث کے علاوہ دونوں قومی سلامتی کے مشیروں نے دہشت گردوں کی سپلائی کی روٹس کو بلاک کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ حنیف اتمر نے اگلے روز ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی شمخانی سے بھی دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر بات چیت کی۔
ماسکو ملاقاتیں

ای پیپر دی نیشن