لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ زری آئندہ چند روز میں سیاسی جماعت میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرینگی ۔توقع ہے کہ انہیں سیاسی جماعت میں کوئی عہدہ بھی دیاجائےگا۔اداکارہ نے حضرت لعل شہبازقلندر کے دربار پر حاضری دی اور آج لاہورواپس پہنچیں گی۔اداکارہ کاکہنا تھاکہ سماجی بہبودکیلئے خدمات پیش کرنے کی لگن ہے جس کے باعث میں نے سیاست میںقدم رکھنے کافیصلہ کیا ہے۔