نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے ساتھ بڑا میچ ہوگا تاہم اس حوالے سے ہمارے ذہن میں کچھ نہیں ہے۔ پاکستان‘ بھارت میچ کے دوران جو تناو¿ والا ماحول پیدا ہو جاتا ہے، وہ ہمارے کنٹرول سے باہر ہے۔ ہم صرف کرکٹرز ہیں، گراو¿نڈ کے باہر جو کچھ ہوتا ہے، اس پر ہمارا کچھ اختیار نہیں، ہمارے لیے یہ میچ عام کھیل سے زیادہ اور کچھ نہیں ہے۔
چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کےساتھ بڑا میچ ہوگا: ویرات کوہلی
May 25, 2017