لاہور، قصور (نامہ نگاروں سے) اوباشوں نے مختلف واقعات میں طالبہ سمیت 9 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ قصور میں حاجی پارک کے علاقہ میں 15 سالہ ظہرین کسی کام سے گھر سے نکلی تو ملزم حفیظ اور ستار اسے اغوا کرکے قریبی زیرتعمیر مکان میں لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ محلہ تالاب والا چونیاں میں ملزم ارشد نے زبردستی گھر میں گھس کر شادی شدہ خاتون نسیم بی بی کو زیادتی کا نشانہ دیا۔ شاہکوٹ میں شادی شدہ خاتون لبنیٰ بی بی کو ملزم سلطان اور اسکے دو ساتھیوں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ لبنیٰ بی بی ہمسائی حمیرا کام دلوانے کے بہانے لے گئی اور اوباشوں کے حوالے کردیا۔ مزید برآں فیصل آباد کے علاقہ رضا آباد میں خاتون گڑیا کو ملزم زاہد اور فاطمہ کو ملزم ناصر اقبال نے زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ پیپلز کالونی ملزم اویس وغیرہ 2 افراد نے فوزیہ کو زیادتی کا شکار کیا۔ منڈی شاہ جیونہ شادی شدہ خاتون صغراں گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم شیر علی نے زبردستی گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تاندلیانوالہ 3 اوباشوں نے 13 سالہ کرن شہزادی کو سکول جاتے اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ ملزم صدی وغیرہ نے گھر میں گھس کر فرحت شاہین کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔