اسلام آباد (وقائع نگار) سرحد پار محبت کا ڈراپ سین ہو گےا اسلام آباد ہائیکورٹ نے محبت کے نام پر کھچی چلی آنے والی بھارتی ناری عظمی کو بھارت جانے کی اجازت دے دی ہے عدالت عالےہ نے وزارت داخلہ کو واھگہ بارڈر تک سکیورٹی دینے کی بھی ہدایت کردی۔ عظمی کے وکیل نے بتایا کہ طاہر علی نے دھمکیاں دی ہیں۔۔جان کو خطرہ ھے۔۔جسٹس محسن کیانی نے کہا۔۔۔ہائی کمیشن موجود ہے ان کا کام اپنے شہری کی حفاظت کرنا ہے خاتون کے مبےنہ شوہرطاہر علی نے عدالت میں موقف اپنایا کہ عظمی کو کوئی خطرہ نہیں۔۔عزت کا معاملہ ہے۔۔ملنا چاہتا ھوں۔۔۔عدالت نے عظمی کو کالا چشمہ اتارنے کا حکم دیا اور استفسار کیا۔۔کیا طاہر علی سے ملنا چاہتی ہیں؟ راضی نامہ وغیرہ کرنا چاہتی ہیں؟ عظمی نے جواب دیا۔میں طاہر سے نہیں ملنا چاہتی۔کیس کے دوران دلچسپ صورتحال تب بنی جب عدالت نے عظمی کو جانے کی اجازت دی تو عظمی لڑکھڑا کر بے ہوش ہو کر گرپڑےں۔عدالت نے کارروائی روک دی جس کے بعد بھارتی خاتون کو طبی امداد دی گئی۔عدالت نے اوریجنل امیگریشن فارم عظمی کے حوالے کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ کوئی ایسا قانون بتایا جائے جس کے تحت عظمی کو بھارت جانے سے روکا جاسکے؟ عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے وزارت داخلہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ عظمی کو واھگہ بارڈر تک سکیورٹی دی جائے۔ عظمی کسی بھی وقت بھارت جا سکتی ہیں۔ پولیس کو عظمی کی واپسی کے حوالے سے بھارتی ہائی کمیشن سے رابطہ رکھنے کی بھی ہداےت کی گئی ہے ۔