اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزےر مملکت برائے کےڈ ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنمادانیال عزیز اورنے کہا ہے کہا گر ہم نے اپنے آپ کو آئین اور قانون کےسامنے پیش کیا تو عمران خان بھی اپ نے آپ کو عدالتوں میں پیش کریں ان پر بھی وہی قانون لاگوہوتا ہے جو ہمارے اوپر لاگو ہوتا ہے عمران ےہ چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ کچھ اور سلوک اور ٓ ان کے ساتھ کچھ اور ۔ تحریک انصاف کے اکاﺅنٹس میں گھوسٹ سرمایہ کار ہیں ان کا وکیل مان گیا ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ ہوئی ہے 2008میں انتخابی بائیکاٹ کرنے والی جماعت کے پاس 2010میں فنڈز کا سیلاب حیران کن ہے اب اداروں پر بہت بھاری ذمہ داری آرہی ہے کہ ایک شخص جس کا پاناما میں نام ہی نہیں اب جو اصل مجرم پکڑے جا رہے ہیں اب قانون اپنا راستہ کیسے بناتا ہے ہم سب دیکھ رہے ہیں دانیال عزیز نے کہا کہ مختلف ذرائع سے بھارت سمیت بہت سے ملکوں سے پی ٹی آئی فنڈنگ کے اشارے مل رہے ہیں۔ آئینی اداروں کو ڈرانا دھمکانا تحریک انصا ف والوں کا وطیرہ ہے عمران خان نے ہمیشہ عدالتوں کے سامنے پیش ہونے سے انحراف کیا بلیک منی ٹیکس چوری اور آف شور کمپنی کے ماسٹر اب حیلے بہانوں اور بھاگنے کی بجائے عدالتوں میں جواب دیں انہوں نے ےہ بات بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ وزیراعظم نے خود کواحتساب کیلئے پیش کیا ہم نے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں مانگی ۔ عمران خان اور ان کی پوری ٹیم بہانے تلاش کررہے ہیں او رمقدموں کیلئے حاضر نہیں ہورہے ۔ وزیراعظم نے 3نسلوں کا حساب دیا اور ان سب کا منی ٹریل بھی دیا جبکہ عمران خان چند سالوں کا حساب نہیں دے پارہے ۔ طارق فضل نے کہا کہ جو لوگ تلاشی کے بہت متلاشی تھے اب جب ان کی اپنی تلاشی شروع ہوئی ہے تو ان کو بہت زیادہ تکلیف ہورہی ہے ۔ پاکستان کا آئین اور قانون سب کیلئے برابر ہے ۔ ااور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آپ کے خلاف جو مقدمات اس وقت زیر سماعت ہیں آپ ان میں بے نقاب ہوں گے اور جو ثبوت عدالتیں مانگ رہی ہیں وہ آپ نے نہیں دے سکیں گے ۔ جبکہ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کے اوپر جو 2014کی جے آئی ٹی بنی ہوئی ہے وہ کسی نیوز ایجنسی یا میڈیا ہاﺅس نے بریک نہیں کی میں نے دستاویزاتی ثبوت دکھائے اور درخواست کی کہ اس پر توجہ دی جائے ۔ عمران خان پر 2014میں جو جے آئی ٹی بنی وہ اس میں پیش نہیں ہوئے جبکہ وزیراعظم کا پاناما میںنام تک نہیں ہے ۔ عمران خان انسداد دہشتگردی کی عدالت اور جے آئی ٹی کے اشتہاری ہیں ۔ عمران خان نے ہمیشہ عدالتوں کے سامنے پیش ہونے سے انحراف کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں دانیال عزیز اور حنیف عباسی نے کہاہے کہ ۔عمران خان کوکئی دشمن ملکوں کے لوگوں نے بھی فنڈ زدیئے ہیں پارٹی یہاں چل رہی ہے اور ڈوریاں باہر سے ہل رہی ہیںعمران خان ہر جگہ دعوے کرتے تھے کہ میں احتساب کے لئے تیار ہوں۔ عمران خان اب عدالتوں سے بھا گ رہے ہیں۔ کیس میں غیر ملکی فنڈنگ کی کوئی بات باقی نہیں رہیوہ بدھ کویہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔عمران خان کے فلیٹ نے اتنے انڈے اور بچے دیئے کہ انھوں نے ہر چیز خرید لی،دال میں کچھ کالا ہے کہ تحریک انصاف الیکشن کمیشن سے بھاگ رہی ہے۔ عمران خان عوام کے نام پر اپنا کالا دھن چھپانے کی کوشش کررہے ہیں ۔سیاسی بونے جھوٹ کی سیڑھی کو شارٹ کٹ استعمال کرنے کی کوشش میں ہیں۔انھوں نے کہا کہ عمران خان کو فنڈ دینے والوں کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔عمران خان کی امریکہ میں بھی تحقیقات کرائیں گے۔
عمران کی پارٹی یہاں ہے اور ڈوریاں باہر سے ہل رہی ہیں‘مسلم لیگی راہنما
May 25, 2017