خواتین کو مساوی حقوق اور باعزت مقام دینے مےں مےڈےا اہم کردار ادا کرسکتا ہے

راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹرسے) خواتین کو معاشرے میں مساوی حقوق اور باعزت مقام دینے ،خواتین کو مضبوط کرنے میں میڈیا کے کردار کے موضوع پر راولپنڈی پریس کلب اور غیر سرکاری تنظیم پی ڈی ایف کے باہمی اشتراک سے سیمنار کا انعقاد کیا گیا ۔سیمنار میں راولپنڈی اسلام آباد کے سینئرزجونیئر صحافیوں کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر تجاویز دیں گئیں کہ معاشرے میں خواتین کے ساتھ ہونے والی لاقانونیت یا ان کے ساتھ جرائم کے واقعات کو رپورٹ کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے ،جس سے ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے پہلووں کو تو نمایا ں کیا جائے لیکن ایسے الفاظ کا انتخاب کیا جائے کہ شائع ہونے والے کسی آرٹیکل اور خبر میں خاتون کے مقام اور نام کا کسی کو علم نہ ہو سکے اس موقع پر سینر صحافی عزیز علوی نے کہا کہ اس وقت خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں اعلیٰ عہدوں پر کام کر رہی ہیں ٹیچرز ،پروفیسرز ،ڈاکٹرز ،وکلا،ہی نہےں بلکہ پولیس اور انتظامےہ سمےت دےگر اداروں مےں بڑے بڑے عہدوں پرخدمات انجام دے رہی ہےں اس سے واضح ہوتا ہے کہ معاشرے میں شعور پیدا ہوا ہے ایک وقت تھا کہ برصغےر مےںپانچ بچوں کی ماں کوہندو مذہب مےں مرنے والے خاوند کے ساتھ ستی کی رسم کے تحت جلا دیا جاتا تھا لےکن برصغےر مےںاسلام نے خواتین کے ساتھ اس ظلم کا نہ صرف خاتمہ کےا بلکہ خواتےن کے حقوق لوگوں کے سامنے پیش کئے تو وہ پسند کئے گئے جس سے معاشرے میں تبدیلی آئی آج بھی ہمیں قانون کے ساتھ ساتھ مذہب سے رہنمائی لینے کی ضرورت ہے سینئر صحافی اختر تزئین نے کہا کہ خواتین کے مسائل پر میڈیا نے بہت کردار ادا کیا ہے اور کر رہا ہے میڈیا کو کسی این جی او سے سیکھنے کی ضرورت نہیں اخبارات خود ایک بڑی این جی ہوتے ہیں این جی او تو سال میں ایک یا دو کیسز پر کام کرتی ہیں خبریں شائع ہونے کے بعد ان کی کار کردگی رپورٹ بن جاتی ہے اور وہ مسئلہ فائل بند ہوجاتا ہے لیکن اخبارات یا میڈیا ذمہ دار ادارے ہوتے ہیں جو ہر روز ایک دو نہیں کئی کئی خواتین کے مسائل مشکلات کو پیش کرتے ہیں ان کی آواز بلند کرتے ہین اس موقع پر غیر سرکاری تنظیم کی سی ای او رومانہ بشیر نے کہا کہ میڈیا معاشرے میں رائے عامہ تشکیل دینے کا اہم کردار ادا کرتا ہے جس پر معاشرے میں لوگوں کو سوچنے سمجھنے اور کچھ کرنے کی راہ میسر ہوتیں ہیں اس لئے خواتین کو معاشرے میں کس طرح مضبوط بنایا جا سکتا ہے اس میں میڈیا بہت کردار ادا کر سکتا ہے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انچارج پریس کلب عابد عباسی نے کہا کہ میڈیا معاشرے کی آنکھ کا درجہ رکھتی ہے اور میڈیا نے ہمیشہ اپنا یہ کردار احسن انداز سے سر انجام دیا ہے اور دیتا رہے گا سیمینا ر میں سینئر صحافی سید سلطان شاہ ،لطیف عادل ،سلیم ممتاز چوہدری،ناصر چشتی، وقار کاظمی ڈاکٹر زاہد اعوان، خالد قریشی ،راضوان قاضی ،شیخ ظہیر احمد ،صداقت علی، جوہر مجید ،سردار صداقت،احمد بھٹی ممبرگورننگ باڈی پر یس کلب محمد بشیر عثمانی،خالد چوہدری ،خان گلزار خان ،شکیلہ جلیل سمیت صحافی ،علمدار ،فیصل منصور ،خادم بٹر ،محمد وحید عباسی،وحید جنجوعہ و دیگر شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن