”اپنا گھر “ کے بچے مخیر لوگوں کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، محمد صدیق اکبر میاں

May 25, 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے )انجمن فیض الاسلام کے صدر محمد صدیق اکبر میاں نے کہا ہے کہ انجمن کے ”اپنا گھر “ میں رہائش پذیر اور معیاری تعلیم سے بہرہ مند ہونے والے بلوچستانسمیت ملک بھر سے تعلق رکھنے والے گیارہ سو یتیم و لاوارث بچے معاشرے کے مخیر لوگوں کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں جن کے اخراجات پورے کرنے کےلئے زکواة اور صدقات انجمن فیض الاسلام کو دئیے جائیں تاکہ ہمہ جہت معاشرتی اصلاح کے کاموں کو جاری رکھا جا سکے انہوں نے یہ بات زکواة کے صاحبان نصاب سے اپیل کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ ”اپنا گھر “انجمن فیض الاسلام میں رہائش پذیر یتیم اور لاوارث بچوں کواسلامی اور جدید عصری تعلیم سے بہرہ مند کیا جا رہا ہے اور ادارے میں اس وقت کم و بیش 1100 بچوں کی پرورش کی جا رہی ہے جن کے اخراجات پورے کرنے کےلئے ادارے کو کسی حکومت یا این جی او کی جانب سے کوئی سپورٹ حاصل نہیں اور معاشرے کے مخیر لوگوں کے تعاون سے یہ ادارہ خدمات انجام دے رہا ہے زکواة کے پیسوں پر ان بچوں کا بھی حق ہے لہذا صاحبان نصاب کو زکواة اور صدقات کی ادائیگی کے دوران ان بچوں کا بھی خیال رکھنا چائییے انہوں نے کہا کہ انجمن فیض الاسلام کے چھ مراکز میں یتیم اور بے سہارا بچوں کی پرورش اور تعلیم و تربیت جاری ہے اور اس ادارے کو چلانے والی مجلس منتظمہ اپنی خدمات بغیر کسی معاوضے کے ادا کر رہی ہے انجمن فیض الاسلام بغیر کسی ستائش اور نمود و نمائش کے یتیم اور لاوارث بچوں کی خدمت میں مصروف ہے اور اس وقت ادارے میں بلوچستان سمیت ملک بھر سے تعلق رکھنے والے بچے رہائش پذیر ہیں جنہیں عام تعلیم کے علاوہ جدید عصری تقاضوں سے ہم فنی تعلیم بھی دی جا رہی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ انہیں اسلامی تعلیمات سے بھی بہرہ مند کیا جا رہا ہے ان اخراجات کو پورا کرنے کےلئے مخیر لوگوں کا تعاون ہی ہمارا ذریعہ ہے زکواة اور صدقات کی رقم انجمن فیض الاسلام کے فیض آباد
مرکز ، ٹرنک بازار ، مندرہ مرکز ، پکا کھوہ اور دوبیرن کلاں میں جمع کروائی جا سکتی ہے

مزیدخبریں