راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)غریب لوگ پراپرٹی ٹیکس کی وجہ سے سخت پریشان ہےں آئے روز غریب، بے بس ،بے ا ٓسرہ بیواﺅں مریضوں اور بزرگ ریٹائرڑ شہریوں کو ایکسائز والے ناجائز تنگ کرتے ہیں جن لوگوں کیلے دو وقت کی روٹی اپنے بچوں کو کھلانا مشکل ہے وہ پرپراٹی ٹیکس کہا سےادا کریں عوامی شکایات سیل پی پی 13 ظفرالحق روڈ پر ظہیراحمداعوان سٹی جنرل سیکریڑی نے بیوہ مریضوں ریٹائرڑ شہریوں کی اپیلیں لکھنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہر روز ہمارے پاس عوامی شکایات سیل میں غریب عوام اپنے مس±لے مسائل حل کروانے کیلے آتے ہیںغریب عوام فاقہ کشی اور روزگار کیلے خودکشیاں کر رہے ہیں لیکن حکومتی مشنیری غریب عوام کے گھروں کو سیل کر کے عزت نفس مجروح کر کے ٹیکس وصول کرتی ہے عوام کے جائز کاموں کیلے حکومتی اداروں کی فکس ٹائمنگ ہے لیکن عوام سے ٹیکس لینے کیلے کوئی ٹائمنگ نہیں دن رات سرکاری چھٹی والے دن بھی عوام کے بےعزتی کرنے اور زبردستی ٹیکس وصول کرنے کیلے خادم اعلیٰ اور ایکسائز کا عملہ کاروائیاں کرتا ہے اور اس پر خادم اعلیٰ سے داد وصول کرتا ہے دوسری طرف جتنی بھی حکومتی سیاسی شخصیات اور تاجر راہنما ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں ان سے کوئی اداراہ ٹیکس وصول نہیں کر سکتاٹیکس اور قانون صرف غریب عوام کیلے ہیں اشرافیہ کیلے نہیں بڑے بڑے پلازے مارکیٹیں شادی ہال شاپنگ مالز اور کیمپنیاں ایکسائز کے ساتھ سب اچھا کر کے قومی خزانے کو اربوں روپوں کا نقصان پہنچا رہے ہیں لیکن ان پر ہاتھ ڈالنا محکمہ ایکسائز کے بس کی بات نہیںاگر محکمہ ایکسائز نے اپنی روش نہ بدلی اور غریب عوام کو تنگ کرنا بند نہ کیا تو پھر سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے حکومت نے بجٹ میں غریبوں کے اوپر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا تو پھر حکومت کے خلاف بھرپور تحریک چلائےں گے۔
غرےب لوگوں کو پراپرٹی ٹےکس کے نام پر تنگ کرنا زےادتی ہے، ظہیراحمداعوان
May 25, 2017