راولپنڈی ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس مےں ملازمےن کی ہڑتال 7وےں روز بھی جاری

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے ) پنجاب بھر کی طرح راولپنڈی مےں بھی ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس مےں ملازمےن کی ہڑتال 7وےں روز بھی جاری ،ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس کی تالہ بندی سے کروڑوں روپے کے سرکاری اور دےگر چےک نہ بن سکے ،مختلف محکموں کے سرکاری ملازمےن اور پنشرز بھی شدےد مشکلات کا شکار ۔ کام چھوڑ ہڑتال اور تالہ بندی سے تنخواہوں ، پنشن کی ادائےگی ،ترقےاتی کاموں کے لئے فنڈز کی فراہمی سمےت اہم امور لٹک گئے ۔دن بھر ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس مےں آنے والے افراد کو ماےوس لوٹنا پڑا راولپنڈی ٹرےژری اےسوسی اےشن کے اعلیٰ عہدےدران بابر علی چوہدری ، ندےم برلاس ،قاضی نوےد الاسلام نے صحافےوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مطالبات انتہائی جائز ہےں اور ہمارا مطالبہ صرف اپ گرےڈےشن اور ٹےکنےکل الاونس ہے جو کہ ہمارا حق ہے ۔ہماری مرکزی قےادت کے حکم کے مطابق ہم اپنی اپ گرےڈےشن اور ٹےکنےکل الاونس کے نوٹفےکےشن تک کوئی پے رول نہےں چلائےں گے اور کوئی سرکاری کام نہےں ہو گا ۔ہم نے آج تک کبھی احتجاج نہےں کےا اور نہ ہی سڑکوں پر احتجاج کا آپشن استعمال کےا وزےر اعلیٰ پنجاب مےاں شہباز شرےف ذاتی دلچسپی لےکر ہمارے مطالبات پورے کرےں تاکہ سرکاری کاموں کی انجام دہی ہو سکے ۔

ای پیپر دی نیشن