اسلام آباد (وقائع نگار )وفاقی ترقیاتی ادارے کے شعبہ لینڈو بحالیات میں خلاف ضابطہ پلاٹوں کی الاٹمنٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیاموضع سنگجانی اور بھڈانہ کے متاثرین اسلام آباد نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ سی ڈی اے کے شعبہ لینڈ و بحالیات کے ڈائریکٹر عرفان اللہ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے موضع سنگجانی اور بھڈانہ کے متاثرین کے لیے مختص سیکٹر آئی الیون میں پلاٹس اپنے من پسند افراد کو الاٹ کررہے ہیں متاثرین سنگجانی اور بھڈانہ کے ساتھ وفاقی ترقیاتی ادارے کی پیکج ڈیل(معاہدے) کے مطابق صرف سیکٹر آئی الیون میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی جانی تھی لیکن سی ڈی اے کے لینڈ بحالیات میں تعینات فارن سروس افسر عرفان اللہ سیاسی شخصیات کے دباو پر پابندی کے باوجودالاٹمنٹ کررہے ہیں۔ درخواست میں عدالت سے ڈائریکٹر سی ڈی اے عرفان اللہ کیخلاف کاروائی کرنے اور متاثرین سنگجانی اور بھڈانہ کے لیے مختص پلاٹس دوسرے لوگوں کو الاٹ کرنے سے روکنے کی استدعا کی ہے۔
سی ڈی اے میں خلاف ضابطہ پلاٹوں کی الاٹمنٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
May 25, 2017