لاہور (پ ر) پنجاب گروپ آف کالجز کے پروگرام STEP کے زیراہتمام گذشتہ روز لاہور‘ گوجرانوالہ اور اوکاڑہ میں انٹری ٹیسٹ سیمنارز کا انعقاد کیا گیا ان سیمینارز میںپنجاب کالجز کے طالب علموں کے علاوہ دیگر کالجز کے طلباءو طالبات کی کثیر تعداد نے اپنے والدین کے ہمرا ہ شرکت کی۔ سیمینارز کا مقصد انٹرمیڈیٹ سے فارغ التحصیل طلبا و طالبات کو انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے مفید ٹپس دینا‘ مستقبل میں ان کے لئے موجود کیریئر آپشنز کے متعلق بتانا‘ بدلتے ہوئے تعلیمی رجحانات سے آگاہ کرنا‘ تیاری کے حوالے سے کمزور پہلوﺅں پر ان سے بات چیت کرنا اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنا تھا تاکہ وہ اپنے مطلوبہ تعلیمی مقاصد حاصل کر سکیں۔ طالب علموں کو 'STEP by PGC' ایپ کے متعلق بھی بتایا گیا طالب علموں نے اس ایپ کو بہترین سہولت قرار دیا علاوہ ازیں اچیورزسکالر شپ کے حوالے سے بھی معلومات دی گئیں۔ کیرئیر کونسلنگ کے ماہرین نے طالب علموں کے ذہنوں میں پروفیشنل تعلیم کے حوالے سے پیدا ہونے والے ابہام کو دور کیا اور مفید تجاویز دیں۔ طالب علموں کی بڑی تعداد نے سیمینارز میں شرکت کے بعد انٹری ٹیسٹ کی تیا ری کیلئےSTEP پروگرام میں رجسٹریشن کروائی۔ اب تک انٹری ٹیسٹ اور کیر ئیر کونسلنگ سیمینارز بہا ولپور ، ملتان اور رحیم یار خان میں منعقد کر وائے جا چکے ہیں۔
آج ان سیمینارزکا انعقاد سیالکوٹ ، گجرات ، پھا لیہ اور فیصل آباد میں ہو گا اور مورخہ26مئی کو راولپنڈی ، اسلام آباد اور سرگودھا میں ان سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا ۔