لارڈزٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پاکستانی باؤلرزکی تباہ کن باؤلنگ نے مہمان ٹیم کے بلے بازوں کوکھل کرکھیلنے کا موقع نہیں دیا،انگلش ٹیم پہلی اننگزمیں صرف ایک سوچوراسی رنزبنا کرآؤٹ ہوگئی،انگلینڈ کے سات کھلاڑی ڈبل فگرمیں ہی داخل نہ ہوسکے، انگلینڈ کی جانب سے الیسٹرکک ستررنز بنا کرنمایاں رہے.قومی ٹیم کی جانب سے محمد عباس اورحسن علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار،چار کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائیجبکہ ایک ایک وکٹ محمد عامراور فہیم اشرف کے حصے میں آئی ,پاکستان نے انگلش ٹیم کے ایک سوچوراسی رنزکے جواب میں پہلی اننگزمیں ایک وکٹ کے نقصان پرپچاس رنزبنالیے،امام الحق اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اورصرف چاررنزبنا کرسٹیورٹ براڈ کی گیند پرایل بی ڈبلیوہوئے.پاکستان کی جانب سے اظہرعلی اٹھارہ اورحارث سہیل اکیس رنزبنا کروکٹ پرموجود ہیں
لارڈزٹیسٹ:پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ نے انگلش ٹیم کوپہلی اننگزمیں ایک سوچوراسی رنزپرمحدود کردیا،پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پرپچاس رنزبنالیے
May 25, 2018 | 00:15