اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاق کے زیر انتظام علاقہ ’’فاٹا‘‘ اور ’’پاٹا‘‘ کو پانچ سال تک ٹیکس سے مستثنیٰ پر اتفاق ہے۔انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز قومی اسمبلی میں فاٹا کے انضمام کا بل منظور ہونے کے بعد پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ سید نوید قمر نے نشاندہی کی کہ بل کی مظوری نہائت خوش آئند اقدام ہے لیکن ان علاقوں کو ٹیکس سے مستثنیٰ رکھنے کا معاملہ بل میں شامل نہیں کیونکہ ایف بی آر نے اپنے ایس آر او کے ذریعہ یہ طے کرنا ہے۔ وزیر اعظم اس بارے میں اعلان کریں۔
وزیراعظم/ اتفاق
فاٹا اور پاٹا کو پانچ سال تک ٹیکس استثنٰی دینے پر اتفاق ہے، وزیراعظم
May 25, 2018