وٹس ایپ نے گروپ وڈیو کالنگ فیچر متعارف کرا دیا

سماجی روابط کی ویب سائٹ وٹس ایپ نے محدود پیمانے پر گروپ وڈیو کالنگ فیچر متعارف کرا دیا۔وٹس ایپ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق فی الحال یہ فیچر تمام صارفین کے لئے دستیاب نہیں۔ڈبلیو اے بیٹا انفو کی طرف سے جاری ٹویٹ کے مطابق ابھی تک بہت ہی کم صارفین کو یہ نیا فیچر موصول ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔اس نئے فیچر کے ذریعے ایک صارف ایک وڈیو کال میں چار افراد کو شرکت کی دعوت دے سکتا ہے۔یہ فیچر وٹس ایپ ورژن اینڈرائیڈ کے لئے 2.18.145 اور آئی او ایس کے لئے 2.18.52پر دستیاب ہے۔یہ معلوم کرنے کے لئے کہ کسی فون پر یہ نیا فیچر موجود ہے یا نہیں وڈیو کال کر کے چیک کیا جاسکتا ہے۔ وڈیو کال کرنے پر اگر فون پر ”ایڈ ریسیپی اینٹ“ کا آپشن دکھائی دے تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ اس فون پر گروپ وڈیو کالنگ فیچر موصول ہو چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن