کراچی(وقائع نگار) تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکریٹری و سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر ایم پی اے خرم شیر زمان کی کراچی میں غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف تحریک التواء پر بحث جمعہ پچیس مئی کو ہوگی ۔جمعرات کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں خرم شیرزمان نے لوڈشیڈنگ کے خلاف تحریک التواء پیش کی تو سینئر وزیر برائے پارلیمانی امور نثار کھوڑو نے کہا کہ میں تحریک التواء کی مخالفت نہیں کروںگا۔
لوڈ شیڈنگ