پیرس (سپورٹس ڈیسک ) تین بار کی چیمپئن امریکی سٹار سرینا ولیمز فرنچ اوپن ٹینس ٹورنا منٹ کے افتتاحی راﺅنڈ میں چیک کی کرسٹینا پلسکووا کا سامنا کریں گی ۔ 36سالہ ٹینس سٹار بیٹی کی پیدائش کے بعد پہلی بار ان سیڈڈ کھلاڑی کی حیثیت سے میدان میں اتریں گی ۔ انگلش نمبر ون جوہانا کونٹا قازخستان کی یولیا پوٹنسیووا جبکہ برطانیہ کے ہی اینڈی مرے انجری سے نجات پانے کے بعد آسٹریلیا کے الیکس ڈی میناﺅر کا سامنا کریں گے ۔ دس بار چیمپئن سپین کے رافیل نڈال یوکرین کے الیگزینڈر ڈولوپولوف کے خلاف میدان میں اتریں گے ۔ برطانیہ کے رولینڈ گیروس اور ہیتھر واٹسن بھی مقابلے میں شریک ہونگے ۔ کلے کورٹ ٹورنا منٹ سال کا دوسرا سلام ٹورنا منٹ ہے جو پرسوں سے فرانس کے شہر پیرس شروع ہوگا۔