ویرات کوہلی گردن کی انجری کا شکار سرے کاﺅنٹی سے باہرہو گئے

May 25, 2018

لندن (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی گردن کی انجری کاہوکر انگلش کاﺅنٹی سرے سے باہر ہوگئے ہیں ۔ وہ بھارت کی آئندہ تین ہفتے کی مصروفیات کا بھی حصہ نہیں ہیں ۔ وہ 15جون کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی رپورٹ کریں گے ۔ دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ سے قبل وہ فٹنس ٹیسٹ بھی گزریں گے جو جون کے آخر میں لیا جائے گا۔اگر وہ مکمل فٹ نہ ہوئے تو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے باہر ہو سکتے ہیں ۔

وہ آئی پی ایل میچز کے دوران گردن کی انجری کا شکار ہوئے تھے تاہم ڈاکٹر نے وقتی طور پر انہیں فٹ کر دیا تھا ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی ٹیم پر امید ہے کہ کوہلی دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ سے قبل مکمل طورپر فٹ ہوجائیں گے ۔

مزیدخبریں