اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سینیٹ میں کوئٹہ میں لشکر جھنگوی کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے کرنل سہیل عابد اور دو پولیس اہلکاروں، وفاقی وزیر انسداد منشیات صلاح الدین ترمذی کی اہلیہ، ٹیکساس، امریکہ کے سکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی سبیکا شیخ،مقبوضہ کشمیر،فلسطین کےشہداء ،کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری کے ساتھ بھارتی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ جمعرات کو سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے فاتحہ خوانی کروائی۔ قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان نے مطالبہ کیا کہ کرنل سہیل عابد شہید کے گائوں کی سڑک اور ان کے گائوں کا نام ان کے نام سے منسوب کیا جائے۔ سینیٹر شیری رحمان کے نکتہ ء اعتراض کے جواب میںقائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ کرنل سہیل عابد شہید کے لواحقین سے تعزیت کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب بھی گئے تھے اور وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ان کے گائوں کی سڑک اور سکول کا نام ان سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سینٹ، کرنل سہیل عابد، سبیکا شیخ، صلاح الدین ترمذی کی اہلیہ کیلئے دعائے مغفرت
May 25, 2018