چین کیساتھ حافظ سعید پر گفتگو نہیں ہوئی: وزیراعظم بھارتی خبر بے بنیاد ہے: بیجنگ

May 25, 2018

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے چین میں حافظ سعید کے معاملے پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے بھارتی اخبار کی بے بنیاد اور جھوٹ پر جمبنی خبر کو مسترد کرتے کہا دورہ چین میں حافظ سعید کے بارے میں چینی صدر سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی، اس سے پہلے بھی چینی رہنماﺅں کے ساتھ ملاقاتوں میں حافظ سعید کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، میں نے بھارتی اخبار کی خبر نہیں پڑھی، لگائی ہے تو غلط اور من گھڑت ہے جس کی تردید کرتے ہیں۔ مزید براں چینی حکومت نے بھارتی اخبار کے جھوٹے پراپیگنڈے کا پول کھول دیا۔ چینی وزارت خارجہ نے حافظ سعید سے متعلق بھارتی خبر مسترد کر دی۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے بھارتی اخبار کی خبر لغو، بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔ بھارت کے اخبار ’ہندو‘ نے کہا تھا چینی صدر نے باﺅ فورم کے موقع پر پاکستانی وزیراعظم کو مشورہ دیا تھا عالمی دباﺅ کے پیش نظر حافظ سعید کو کسی اور ملک منتقل کر دیں۔
حافظ سعید/ وزیراعظم

مزیدخبریں