ہوسٹن(آئی این پی ) امریکہ میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں،وہ خیریت سے ہیں۔امریکی شہر ہوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکہ میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے ڈاکٹر عافیہ سے ٹیکساس جیل میں ملاقات کی جو کہ 2 گھنٹے تک جاری رہی انہوں نے عافیہ کی خیریت دریافت کی جبکہ عائشہ فاروقی کی 14 ماہ میں ڈاکٹر عافیہ سے چوتھی ملاقات ہے۔ اس موقع پر عائشہ فاروقی نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں اور وہ خیریت سے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز سے سوشل میڈیا پر امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے انتقال کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔
ڈاکٹر عافیہ
امریکہ: پاکستانی قونصل جنرل کی جیل میں ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات‘ خیریت دریافت کی
May 25, 2018