سیالکوٹ: چاروا سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونیوالی رفاقت بی بی بھی دم توڑ گئی

May 25, 2018

سیالکوٹ+ چک امرو (نامہ نگاران) بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے ٹمبر چک کے شہری کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں بارن میں سپردخاک کر دیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شہید کو اسکے آبائی گاﺅں ٹمبر چک میں بھارتی گولہ باری اور بلا اشتعال فائرنگ کی وجہ سے دفنایا نہ جا سکا۔ گذشتہ روز ٹمبر چک کا مستری عبدالغفار بابو چک امرو آتا ہوا بھارتی گولہ لگنے سے شہید ہو گیا تھا جسے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی وجہ سے اسکے آبائی گاﺅ ں ٹمبر چک کی بجائے موضع بارن میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ دوسری جانب سیالکوٹ ورکنگ با¶نڈری لائن کے چاروا سیکٹر پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ و مارٹر گولہ سے زخمی ہونے والی گا¶ں سوجن پور کی 55 سالہ رفاقت بی بی سی ایم ایچ ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ شہید رفاقت بی بی کی نماز جنازہ نخنال گاﺅں میں ادا کر دی گئی جس میں سرکاری افسران کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سپرد خاک

مزیدخبریں