عمران خان کی چودھری نثارسے ملاقات ، شیخ رشید دوڑکربغل گیر ہوئے

پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ’’فاٹا کو خیبر پختونخوا‘‘ میں انضمام تاریخی اقدام ہے قومی اسمبلی فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے حوالے سے 31ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی ہے جس کے تحت فاٹا خیبرپختونخوا میں ’’ضم‘‘ ہو جائے گا آئینی ترمیم آج سینیٹ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور عمران خان کے درمیان قومی اسمبلی میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کے ساتھ مصافحہ کیا اور خوشگوار انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرتے رہے۔ اس دوران شیخ رشید بھی دور سے آکر چوہدری نثار علی خان کے ساتھ بغل گیر ہوگئے۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان میں شدید تلخ کلامی ہوئی ۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان نے "سندھ میں ہوگا کیسے گزارا، آدھا ہمارا آدھا تمہارا" کے نعرے لگائے۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ فاٹا کا مسئلہ حل کر رہے ہیں تو ایک اور مسئلہ ’’کاٹا‘‘ کا بھی ہے جس سے مراد کراچی ایڈمنسٹریٹو ٹرائیبل ایریا، سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ وفاق اور صوبائی حکومت کی جانب سے استحصال ہوا ہے۔ قومی اسمبلی میں ورکنگ بائونڈری اور کنٹرول لائن پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے بے گھر مالی امدادسے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی قومی اسمبلی میں پہلی مرتبہ اپوزیشن نے کورم پورا کر دیا سید خورشید شاہ نے کہا کہ یہ تاریخ میں لکھا جائے کہ اپوزیشن کی وجہ سے کورم پورا ہوا ہے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو جے یوآئی (ف) کے رہنما جمال الدین نے کورم کی نشاندہی کردی ۔ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہونے کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی اکثریت ایوان میں موجود نہیں تھی تاہم گنتی کرانے پر کورم پورا نکلا جس پر اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ آج اپوزیشن نے کورم پورا کیا ہے قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تقریباً دو سال بعد اجلاس میں آئے اور سب سے زیادہ وقت ایوان میں گزارا، عمران خان خاموشی سے ایوان کی کارروائی دیکھتے رہے اور تسبیح پڑھتے رہے۔ یہ ان کی پانچ سال میں20ویں حاضری تھی۔ قومی اسمبلی میں عمران خان اور شیخ رشید کی آمد پر چوہدری عابد شیر علی ان پر آوازے کستے رہے اور کہا کہ ’’دو لعنتی آج پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں، میں ان پر لعنت بھیجتا ہوں‘‘، آئینی ترمیم کے لئے ووٹنگ کے دوران جب پی ٹی آئی کے ارکان ووٹنگ کیلئے لابی میں جانے لگے تو عابد شیر علی انہیں جوتے دکھاتے رہے جب چوہدری عابد شیر علی انہیں جوتے دکھا رہے تھے تو وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے انہیں ایسا کرنے سے روکا۔ چور چور کے نعروں نے ایوان کا ماحول مکدر بنا دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...