واشنگٹن( آن لائن) امریکہ نے جنوبی سمندری جزائر کو بیجنگ کی جانب سے فوج زدہ کرنے کیا الزام لگا کرچین کو سب سے بڑی بحری مشقوں سے باہر کردیا ۔ غیر ملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل کرسٹو فر لوگان نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا چین کی جانب سے جنوبی سمندر جزائر کو مسلسل فوج زدہ بنانے کیخلاف جوابی ابتدائی اقدام کرتے ہوئے ہم نے چینی فوج کو بحری مشقوں رم آف دی پیسفک 2018ء سے باہر کردیا ہے۔ انہوں نے کہا اس بات کے ٹھوس شواہد ہیں کہ چین نے بحری جہاز شکتر میزائل زمین سے فضا تک مار کرنیوالا میزائل نظام اور الیکٹرانک جیمرز جنوبی جزائر میں تعینات کردیئے ہیں۔ دریں اثناء چین نے امریکہ کے اس اقدام کو انتہائی غیر تعمیری قرار دیا ہے۔ چینی سفارتکار وانگ ژی نے واشنگٹن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا چین جنوبی سمندری جزائر میں جو بھی کررہا ہے وہ اپنے دفاع میں کررہا ہے۔ انہوں نے کہا چین جو کچھ جنوبی سمندری جزائر میں کررہا ہے وہ امریکہ کی جانب سے ہوائی اور گوام میں کئے گئے اقدامات کے مقابلے میں کئی گنا کم ہے ۔
امریکہ نے چین کو سب سے بڑی بحری مشقوں سے باہرکردیا ، اقدام غیر تعمیری ہے :بیجنگ
May 25, 2018