اوباڑو (نامہ نگار خصوصی) اوباڑو کے نواحی گاؤں عاربی ملک میں خسرہ کی وبائی امراض پھیلنے سے 3 بچے جاںبحق۔ خسرہ کے موذی مرض سے 2 ماہ کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 12 ہو گئی اتنی بڑی تعداد میں اموات کے باوجود ہسپتالوں میں کوئی خاطر خواہ بندوبست نہیں کیا گیا محکمہ صحت بے خبر‘ کوئی پرسان حال نہیں‘ والدین اپنے بچوں کی صحت کے حوالے سے پریشان ہیں۔ اوباڑو کے نواحی گاؤں عاربی ملک میں خسرہ کے حملے میں 3 بچے زندگی کی بازی ہار گئے ۔ہلاک ہونے والوں میں 1 سالہ معصوم احسان ملک 2 سالہ یامین ملک اور 2 سالہ غلام محمد ملک شامل ہیں‘ گھروں میں کہرام برپا ہے۔ تحصیل اوباڑو میں دو ماہ کے دوران خسرہ جیسی موذی مرض سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے علاقے میں خوف وہراس کی فضا بدستور قائم ہے۔ ہلاک شدگان کے ورثا نے سندھ حکومت اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جن متاثرہ علاقوں میں موذی مرض میں مبتلا بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں وہاں ڈاکٹروں کی ٹیمیں روانہ کی جائیں۔
اوباڑو میں خسرے کی وبائ، 3بچے جاںبحق‘ 2ماہ میں ہلاکتیں10 ہوگئیں
May 25, 2018