جہا نگیر ترین پارٹی کے لئے مشکلات پیدا نہ کریں ، خود ہی الگ ہو جائیں، حامد خان

May 25, 2018

اسلام آباد(آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنما حامد خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جہا نگیر ترین پارٹی کے لئے مشکلات پیدا نہ کریں ، خود ہی الگ ہو جائیں ، پارٹی بدلنے والوں کی سیاسی طور پر کوئی عزت نہیں کرتا ، جو مؤقف نوازشریف کیلئے ہے وہی اپنی پارٹی کیلئے اپنانا چاہیے ، جہانگیر ترین عمران خان کی آنکھ کا تارا نہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ جسے نااہل قرار دے وہ پارٹی معاملات نہیں چلا سکتا ، شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین پر کبھی اعتراض نہیں کیا۔ اگر کوئی وجہ ہے تو وہ جہانگیر ترین خود ہیں ۔

مزیدخبریں