مانسہرہ/کاغان (نیوز ایجنسیاں) بالاکوٹ سے وادی کاغان کی جانب جانے والا ڈمپر ٹرک جسے ڈرائیور جہانزیب ولد گوہر الرحمان چلا رہا تھا، ڈمپر ٹرک پر تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے بلاک لدے ہوئے تھے، سحری کے وقت گھنول کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سینکڑوں فٹ بلندی سے نیچے گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں ڈرائیور جہانزیب ولد گوہرالرحمان اور اس کا جوان سالہ بیٹا عمیر موقع پر جاں بحق ہو گئے، پولیس اہلکاروں اور مقامی افراد نے نعشیں گہری کھائی سے نکالیں اور شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔