فاٹا کے انضمام پر ضیاء آفریدی نے سپیکر خیبر پی کے اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی

May 25, 2018

پشاور(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن خیبرپی کے اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی نے سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف جمع کرائی گئی عدم اعتماد کی تحریک واپس لے لی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے فاٹا انضمام کی صوبہ سے توثیق کیلئے ضیاء اللہ آفریدی کو عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے کی ہدایت کی تھی کیونکہ صوبائی اسمبلی سے توثیق کے بغیر فاٹاکا صوبہ میں انضمام ممکن نہیں تھاذرائع کے مطابق خیبر پی کے کی صوبائی حکومت 26یا27مئی کو فاٹا انضمام کی توثیق کیلئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کریگی تحریک واپس لینے کے بعدضیاء اللہ آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکمران جماعت کے خلاف ہم نے عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی تھی مگر اب قبائلی علاقہ جات کے خیبر پی کے میںانضمام کیلئے ہم اپنی تحریک کو واپس لے رہے ہیں کیونکہ قبائلی علاقہ جات کو خیبر پی کے میں ضم کرنے کا بل قومی اسمبلی نے پاس کیا ہے اور اب توثیق کیلئے صوبائی اسمبلی میں لایا جائیگا ۔

مزیدخبریں