اسحٰق ڈار کیخلاف ریفرنس، استغاثہ کے گوا ہ پر جرح مکمل نہ ہوسکی

May 25, 2018

اسلام آباد(نامہ نگار) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب کی طرف سے دائر آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں ستغاثہ کے گواہ محمد عظیم پر جرح بھی مکمل نہ کی جا سکی۔ جمعرات کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب کی طرف سے دائر آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی،صدر نیشنل بینک سعید احمد سمیت تینوں ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ صدر نیشنل بینک کے وکیل حشمت حبیب وہیل چیئر پر عدالت پہنچے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 30مئی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہ مسعود الغنی کو بھی طلب کرلیا ہے۔

مزیدخبریں