اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد واپس آ رہے ہیں، روک سکو تو روک لو، عمران خان جتنا چاہے کچرا اکٹھاکرلیں ان کو وزارت عظمیٰ نہیںملنے والی،امپائر کوشش کر رہے ہیں عوام کو کسی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑا کیا جائے لیکن عوام ان کی کوششوں کو ناکام بنا دیں گے، اس پارلیمان نے امپائر کے اشاروں کو توثیق نہ دینے کا تہیہ کر لیا تو پھر آئندہ بھی جمہوریت چلتی رہے گی،بڑی مشکل سے ملک کو 2018کے انتخابات تک لیکر آئے ہیںآگے اب عوام فیصلہ کریں وہ کیا چاہتے ہیں۔وہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا عوام میں شعور اورآگہی آچکی اب عوام ہی اپنے ووٹ سے آئندہ انتخابات میں ٖفیصلہ کریں گے آئندہ حکومت کون کرے گا۔