راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ صادق آباد کے علاقے میں عمرے پر گئے والدین کی 17 سالہ بیٹی گھر میں قتل ہوگئی جس کی خون میں لت پت نعش نانی کے گھر کے ہمسائے میں زیر تعمیر عمارت کی تیسری منزل پر ممٹی سے ملی جس پر گھر میں کہرام مچ گیاسیکنڈ ائرکی طالبہ منال دختر راجہ طاہر محمود اپنی تعلیم کے سلسلے میں نانی اماں کے گھر رہتی تھی اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او چوہدری ذوالفقار پولیس نفری سمیت جائے وقوعہ پہنچ گئے اور مقتولہ کی نعش اور جائے وقوعہ سے شواہد قبضے میں لئے لڑکی کا خالوراجہ قیصرگھر سے غائب پایا گیا پولیس اس پہلو پربھی تفتیش کر رہی ہے کہ کہیں اس واقعہ میں وہ ملوث تو نہیں لڑکی کو قتل کرکے کہیں اس کے ہاتھ میں پستول تھماکر اس کی موت کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش تو نہیںکی گئی ایس ایچ او چوہدری ذوالفقار نے بتایا کہ تاحال منال کی موت گھمبیر اور تفتیش طلب معاملہ بنی ہوئی ہے اس کے والدین عمرہ پر سعودی عرب گئے ہیں ان کی واپسی پر بیان لیا جائے گا جس سے لڑکی کی موت کی وجوہات واضح ہوں گی نعش پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردی گئی ۔
راولپنڈی: سیکنڈ ایئر کی طالبہ قتل نعش گھر کی چھت سے ملی
May 25, 2018