نیب کراچی کی کارروائی، قبضہ مافیا سے 75 ارب مالیتی 10 ہزار ایکڑ اراضی واگزا

کراچی ( آن لائن) قومی احتساب بیورو کراچی نے ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے جامشورو ضلع کی تحصیل تھانہ بولا خان میں واقع 75 ارب روپے مالیت کی 10 ہزار ایکڑ سرکاری زمین لینڈ مافیا سے آزاد کرواکر سندھ حکومت کے حوالے کر دی۔ تفصیل کے مطابق مذکورہ سرکاری زمین کے 731 ایکڑ اراضی تھانہ بولا خان تحصیل کی دیہہ بابر بند مین واقع ہے جبکہ باقی زمین دیگر دیہات میں واقع ہے اس ضمن میں نیب حکام نے 17 اپریل 2018 کو محکمہ ریونیو کے تین ملازمین کو گرفتار کیا گیا تھا جو ریونیو ریکارڈ میں جعلی اندراج کرنے اور غیر سرکاری کرکے قبضہ مافیا کو فروخت کرنے میں ملوث تھے اس ضمن میں نیب نے شواہد کی بناء پر تحقیقات کی اور اندازاً 75 ارب مالیتی 10 ہزار ایکڑ اراضی قبضہ مافیا سے وازگزار کرا کر سندھ حکومت کو واپس کر دی۔ دوسری جانب ریونیو حکام نے نیب کراچی کی اس بڑی اور انتہائی اہم کاروائی کے بعد مذکورہ سرکاری زمین پر خرید و فروخت، سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر پابندی عائد کردی ہے، جبکہ 10 ہزار ایکڑ سرکاری زمین کو غیرسرکاری کرنے اور قومی املاک کو نقصان دینے میں ملوث عناصر کے خلاف تحقیقات جاری ہے حتمی تحقیقات کے بعد نیب کی جانب سے ملوث عناصر کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...