سبیکا نے دہشت گردی کا جواب دیا جو کبھی بھی کہیں بھی ہوسکتی ہے: وزیراعلیٰ سندھ

May 25, 2018

کراچی (صباح نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سبیکا شیخ کے لواحقین سے تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔مراد علی شاہ نے سبیکا کے والدین اور ان کے بہن بھائیوں سے ملاقات میں تعزیت کا اظہار کیا اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔بعدا زاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پورے ملک میں جو دہشت گردی ہے اس کا جواب سبیکا نے دیا ہے، دہشت گردی کبھی بھی کہیں بھی ہوسکتی ہے، دہشت گردی صرف پاکستان میں نہیں ۔

مزیدخبریں