لاہور (خبر نگار) نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے‘ ٹیکنالوجی کی ترقی نے جنگی ر یت بدل دی ہے‘ مسلم ممالک اتحاد و یگانگت سے مسائل حل کریں۔ جمعرات کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیوی وار کالج میں پی این سٹاف کورس کانووکیشن ہوا۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی مہمان خصوصی تھے۔ پاک بحریہ کے 44 افسران نے ڈگریاں حاصل کیں۔ آرمی اور فضائیہ کے چار چار افسروں نے بھی ماسٹرز کیا۔ 80 افسروں نے ماسٹر ان وار سٹڈیز کی ڈگری حاصل کی۔ سولہ دوست ممالک کے اٹھائیس غیر ملکی افسران بھی شامل تھے۔ نیول چیف نے ڈگری پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی نے جنگی ہیئت بدل دی ہے۔ میری ٹائم صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے۔ پاکستان امن پسند ملک ہے۔
پاکستان امن پسند ملک، ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں: نیول چیف
May 25, 2018