فیروزوالہ+ شیخوپورہ+ مانانوالہ + ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگاران + نمائندگان خصوصی) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی آج جی ٹی روڈ امامیہ کالونی پر ایک ارب 62 کروڑ روپے کی لاگت کے فلائی اوور پل کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم کالاشاہ کاکو لاہور ایسٹرن بائی پاس کا بھی افتتاح کریں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ دریں اثنا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا آج ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ ٹھیکیدار متاثرین کے احتجاج کی بنا پر منسوخ کر دیا گیا۔ ایم 4 موٹر وے کے ٹھیکیدار اور ایم 3موٹروے کے زمین مالکان واجبات کے لئے رُل گئے، اب وزیر اعظم 28مئی کو رجانہ روڈ انٹرچینج کا افتتاح کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج مانانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر وہ سوئی گیس سمیت متعدد ترقیاتی کاموں کا افتتاح بھی کریں گے۔ ان کی مانانوالہ آمد کے سلسلے میں تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
وزیراعظم آج امامیہ کالونی فلائی اوور ایسٹرن بائی پاس کا افتتاح‘ مانانوالہ جلسہ سے خطاب کرینگے، دورہ ٹوبہ منسوخ
May 25, 2018