اعلٰی سطح تبادلوں کوفروغ دیناہوگا :یانگ جے چھی،چین کے ساتھ تعاون نئی تعاون نئی بلندیوں تک لے جائیں گے : ناصر خان جنجوعہ

May 25, 2018

بیجنگ (آئی این پی ) چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے بیرونی امور کمیشن کے سربراہ یانگ جے چھی نے کہا ہے کہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور دونوں ملکوں کے عوام کے فوائد کیلئے سی پیک کی تعمیر کو آگے بڑھانا چاہیے،نئی صورتحال کے تناظر میں پاک چین اعلی سطحی تبادلے کو مضبوط اور سٹرٹیجک تبادلے میں اضافہ کرنا چاہیے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے بیرونی امور کمیشن کے سربراہ یانگ جے چھی نے پاکستان کے مشیر برائے قومی سکیورٹی ناصر خان جنجوعہ سے بیجنگ میں ملاقات کی۔اس موقع پر یانگ جے چھی نے کہا دو ہزار پندرہ میں چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے بعد سے دونوں ملکوں کے چار موسموں کے تزویراتی تعاون کے تعلقات کو خوب فروغ ملا ہے۔ نئی صورتحال کے تناظر میں دونوں ملکوں کو اعلی سطحی تبادلے کو مضبوط کرنا چاہیے۔ سٹرٹیجک تبادلے میں اضافہ کرنا چاہیے۔ ہمہ گیر تعاون کو گہرائی تک پہنچانا چاہیے ۔پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کو آگے بڑھانا چاہیے تاکہ دو طرفہ تعلقات کی ترقی ہو سکے اور دونوں ملکوں کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہو سکیں۔ اس موقع پر ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ چین کیساتھ رہا ہے اور سی پیک منصوبے سے فائدہ اٹھا کر چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو نئی بلندی تک پہنچائے گا۔

مزیدخبریں