دمشق(این این آئی)شام کے صدر بشارالاسد کی زندگی اور ان کے بیانات پر مشتمل ایک نئی کتاب منظر عام پرآئی ہے۔ انگریزی زبان میں مرتب اس کتاب کے مصنف کی شناخت نہیں کی گئی تاہم اس کا مقدمہ وزیر دفاع علی ایوب نے لکھا ہے۔ کتاب کے مقدمے سے اشارہ ملتا ہے کہ یہ کتاب علی ایوب ہی نے مرتب کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کتاب کو ’’بشارالاسد نے یوں کہا‘‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔ کتاب میں بشارالاسد کی زندگی اور ان کے بعض بیانات اور ملک میں جاری سیاسی حالات کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔ ایک باب میں بشارالاسد اور ان کے خاندان کی نجی اور سماجی زندگی پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔