لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر معظم خان کلیئر نے سریناٹور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ٹائم ریس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کی بلند ترین سائیکل ریس تھی جو کے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے ذریعے اہتمام منعقد کروائی گئی۔ اس ریس میں ملک بھر سے پنجاب‘ سندھ‘ بلوچستان‘ خیبر پختونخواہ ، فاٹا، کوئٹہ،اسلام آباد،واپڈا، آرمی اور سوئی گیس کی ٹیموں نے شرکت کی جبکہ افغانستان کی ٹیم اور سوئزرلینڈ سے آئے ہوئے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔