کولکتہ(اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ اپنے آخری مراحل کی طرف گامزن ہے، لیگ کا کوالیفائر ٹو میچ (آج) جمعہ کو ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلا جائیگا جس میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیمیں فائنل میچ میں رسائی کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور لیگ اپنے آخری مراحل کی طرف گامزن ہے۔