لاہور (کامرس رپورٹر)نیدر لینڈز کی حکومت کے رضاکار ادارے ’’پُم‘‘ نے پاکستان میں کیمیکل انڈسٹری (پی سی ایم اے) کی ترقی کیلئے پاکستان کیمیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کو تکنیکی تعاون کی پیشکش کر دی ہے اور کہا ہے کہ اس مقصد کیلئے جلد از جلد باقاعدہ ایک معاہدہ تشکیل دیا جائے گا۔پیشکش پُم کے کنٹری کوآرڈینیٹر مسٹر فرانز فرائیڈمین نے پی سی ایم اے کی دفتر میں اجلاس کے دوران کی۔ ’’پم‘‘ کے انچارج لاہور چیپٹر عاصم قادری بھی موجود تھے۔ جبکہ پی سی ایم اے کی طرف سے سیکرٹری جنرل اقبال قدوائی نے انہیں خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔ اجلاس میں پی سی ایم اے کے سینئر رکن حسن عارف، ڈاکٹر فوزیہ علیم، خرم سلطان، مدثر گلزار ، راجہ عمیر اور واصف امجد نے بھی شرکت کی۔