البیراک نے پی آر اے کو سیلز ٹیکس کی مد میں 3 کروڑ 70 لاکھ روپے جمع کرا دیے سکھ چین، رائل پام، گالف اینڈ کنٹری کلب کی انتظامیہ نے مزید مہلت مانگ لی

لاہور(کامرس رپورٹر)صفائی کے شعبہ میں کام کرنے والی ترک کمپنی البیراک نے سیلز ٹیکس کی مد میں3کروڑ 70 لاکھ روپے جمع کرا دئیے ہیں ۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ترجمان کے مطابق پنجاب ریو نیو اتھارٹی نے نے بروقت سیلز ٹیکس ادائیگی نہ کرنے والی کمپنیوں اور کلبز کو نوٹسز جاری کررکھے تھے۔صفائی کے شعبہ میں کام کرنے والی ترک کمپنی البیراک نے سیلز ٹیکس کی مد میں3کروڑ 70 لاکھ روپے جمع کرا دئیے ۔ سکھ چین کلب اور رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب کی انتظامیہ نے پی آر اے سے مزید مہلت مانگ لی ۔ سکھ چین کلب گزشتہ سات ماہ سے سیلز ٹیکس ادائیگی نہیں کررہااسکے ذمے ایک کروڑ روپے سے زائد کاسیلز ٹیکس واجب الادا ہے۔ پی آراے نے سکھ چین کلب سے مکمل ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن