قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم، کرنل سہیل عابد جیسے جوانوں پر فخر ہے: چیئرمین سینٹ

اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے‘ کرنل سہیل عابد جیسے جوانوں پر فخر ہے۔ جمعرات کو چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی شہید کرنل سہیل عابد کے گھر آمد۔ چیئرمین سینٹ نے شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ نے کہا کہ کرنل سہیل عابد جیسے جوانوں پر فخر ہے۔ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...