اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کا مطالبہ

May 25, 2018

جنیوا (اے ایف پی) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوئٹرس نے جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کر دیا۔ جنیوا یونیورسٹی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا نیوکلیئر ویپنز کا خاتمہ ترجیح ہے۔ دنیا پیچھے جا رہی ہے۔ عالمی سطح پر فوجی اخراجات اور اسلحہ کی دوڑ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دنیا میں 15000 جوہری ہتھیار بم موجود ہیں۔ سینکڑوں تیاری کے مراحل میں ہیں۔ مذاکرات کے لئے کوششیں بڑھائوں گا۔ امریکہ اور روس پر زور دیا وہ ڈس آرمنٹ کا معاملہ حل کریں۔ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال شام کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں